کراچی:سپرہائی وےکاٹھورکےقريب آئل ٹينکرميں آگ بھڑک اٹھی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی ميں سپرہائی وے کاٹھور کےقريب آئل ٹينکر ميں آگ بھڑک اٹھی۔

کراچی میں بدھ کی صبح کاٹھور کے قریب کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس نے ديکھتے ہی ديکھتے شدت اختيار کرلی۔ آگ نے قريب کھڑے مزيد ٹريلرز اور ٹرکوں کو بھی لپيٹ ميں لے ليا۔ آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ فائر ٹینڈرز نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں