کراچی:صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان،محکمہ موسمیات

Karachi, Clouds, Rain, Met office

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جمعرات کی صبح محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 35-37ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی میں تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

پیر کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا تھا کہ کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ پری مون سون سیزن میں کچھ علاقوں میں باقاعدہ سسٹم موجود نہیں ہے لیکن سمندری بادلوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں