کراچی:محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اندرون سندھ  23 جولائی اور کراچی میں 24جولائی سے بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پچھلے ماہ بتایا تھا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کے حوالے سے بادل برسے تھے۔ سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت تھی اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔

متعلقہ خبریں