کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے نزدیک للی برج کے پاس مسافر بس کے حادثے میں 1شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
جمعہ کی صبح ہونےوالےاس حادثےمیں تیزرفتاری کےباعث مسافربس الٹ گئی۔واقعے میں ملوث بس ڈرائیور جائے وقوعہ سےفرار ہوگیا۔ پولیس نے بس کو تھانے منتقل کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت مطیع الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں پرویز،صدر،فرزانہ،ارم،خالد،عبدالوہاب اور رمضان شامل ہیں۔حادثےکےبعدعلاقےمیں ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔
متعلقہ خبریں