کراچی:موسم گرم،مطلع جزوی ابرآلود،بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بروز منگل موسم آج گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مغربی جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگل کی صبح شہر کی فضا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔

پیر کو محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے موسم جزوی ابرآلود رہے گا اورجولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کے حوالے سے بادل برسے تھے۔ سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت تھی اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔

متعلقہ خبریں