کراچی:میٹرک کا دوسرا پرچہ بھی آؤٹ

انتظامی غفلت نےامتحانات کو مذاق بنادیا

Your browser does not support the video tag.

میٹرک بورڈ کراچی کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث میٹرک سائنس گروپ ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کی نااہلی کے باعث امتحانات مذاق بن کررہ گئے، میٹرک سائنس گروپ کے فزکس کے پرچے کےبعد ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے پرنسپل کی ذمہ داری ہوتی ہے پرچہ باہر نہ جائے، بورڈ کی ذمہ داری پرچہ وقت پر پہنچانے کی ہوتی ہے جیسے بخوبی ادا کیا گیا۔

شرف علی شاہ نے مزید کہا کہ کمشنر اور ڈی آئی جی کو خط لکھا تھا لیکن پولیس موقع پر نہیں پہنچی، دوبارہ خط لکھوں گا کہ امتحانی مراکز کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

کراچی: میٹرک امتحانات کےپہلے ہی روز پرچہ آؤٹ

اس سے قبل بھی میٹرک بورڈ انتظامیہ نے پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل میٹرک سائنس گروپ کے فزکس کا پیپر صرف 4منٹ بعد آؤٹ ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں