کراچی:پرانی سبزی منڈی پرمبینہ ڈاکو مارے گئے،لواحقین کا احتجاج

شہریوں کو مشکلات

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے نزدیک مبینہ ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ ملزمان کے لواحقین کے احتجاج کے باعث یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ملنگ ہوٹل کے پاس پولیس مقابلے میں 3 مبینہ ڈاکو مارے گئے۔ واقعے کے خلاف لواحقین نےلاشیں سڑک پر رکھ کرشدید احتجاج کیا۔مشتعل مظاہرین نے حسن اسکوائر سے جیل روڈ آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں بند کردیں۔

پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شيلنگ کی۔ تاہم لواحقین اور پولیس کے درمیان مذاکرات شروع ہونے پر ایک روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

متعلقہ خبریں