کراچی:کروناکیسزمیں اضافہ،ضلع وسطی کے4ٹاؤنزمیں لاک ڈاؤن

فوٹو: آن لائن

کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 6 جون تک اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ رہے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن 6 جون تک گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد کے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل ہوگا۔

لاک ڈاؤن کا اطلاق گلبرگ کے ان بلاکس میں ہوگا۔
1،2،3،4،6،7،8،10،12،13،14،15،16،17،19،20،21

لاک ڈاؤن کا اطلاق لیاقت آباد ٹاؤن کے ان علاقوں میں ہوگا۔
رضویہ سوسائیٹی
ایف سی ایریا
فردوس کالونی
سی ایریا
گولیمار
کمرشل ایریا
ناظم آباد بلاک 1،2،3،4

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں اس کا اطلاق مندرجہ جگہوں پر ہوگا۔
پاپوش نگر
بلاک اے ، بی، سی، ڈی، ای، ایف، جی، ایچ، آئی، جے، کے، ایس ، ٹی

شادمان ٹاؤن
سیکٹر 15 اے، 15 بی، 16 اے

نارتھ کراچی ٹاؤن
سیکٹر 4، 8، 9، 5 ایم ، 5 سی، 7ڈی،11 اے، 11بی، 11سی، 11 ای، 11ایف
امیر نگری

رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔ جب کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کرونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی۔ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ رہیں گے۔ اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں