کراچی:کےایم سی انکروچمنٹ کی ٹیم کی جوبلی مارکیٹ گرانےکی تیاری مکمل

مارکیٹ میں 162 دکانیں موجود ہیں

Your browser does not support the video tag.

کراچی کے نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کيلئےکےایم سی انکروچمنٹ کی ٹیم نے جوبلی مارکیٹ گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

جمعرات کو نالے پر قائم کی گئی جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی دکانیں گرانے کيلئے بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے۔ جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں 162 دکانیں موجود ہیں جن کو گرانےکی تیاریاں مکمل ہیں۔

جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ بلدیہ اعظمی کو یہ دکانیں نہیں توڑنےدیں گے۔ ڈائریکٹرکےایم سی بشیر صدیقی نے کہا ہے کہ نالے پر بنی دکانیں گرانا زندگیاں بچانے کے لئے ہے۔ بارشوں کےسیزن میں دکانداروں کے ساتھ مارکیٹ میں آنے والوں کوبھی بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں