کراچی:ہل پارک کےغیرقانونی بنگلےگرانے کےکام کاآغاز

لیز پی سی ایس ایچ سوسائٹی نے دی تھی

کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ہل پارک کے 4 بنگلوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ سیل کے سربراہ بشیر صدیقی نے بتایا کہ ہل پارک سے متصل 4 بنگلوں کوسپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا جارہا ہے۔ ان بنگلوں کے لیے لیز پی سی ایس ایچ سوسائٹی نے دی تھی تاہم نقشے کے مطابق یہ بنگلے پارک کی حدود میں آتے ہیں۔

بشیر صدیقی نےبتایا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے بنگلوں کی عمارتوں کو گرایا جارہا ہے اوراس آپریشن کو مکمل ہونے میں ایک ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔

کے ایم سی نے ان 4 بنگلوں کو خالی کرنے کا نوٹس پہلے ہی جاری کردیا تھا۔ بنگلے گرائے جانے کے دوران کسی جانب سے مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں