کراچی: احساس پروگرام کے دفترسے 12لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر سے 6 مسلح ملزمان 12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز گلشن اقبال میں واقع احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفتر میں تعینات پولیس اہلکار آج غیر حاضر تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں