کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3پولیس اہلکار گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون برآمد

کراچی میں شاہ فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرليا۔

ایس پی لانڈھی شاہ نواز چاچڑ کے مطابق پوليس اہلکار محمد عقيل اپنے ساتھيوں عامر اور نعمان کے ساتھ شہريوں سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ پوليس موقع پر پہنچ گئی اور تينوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ليا۔

پولیس اہلکار ڈيفنس مددگار ون فائيو ميں تعينات ہیں۔

گرفتار پوليس اہلکار کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کرليا گيا۔ ملزمان متعدد وارداتوں ميں بھی ملوث ہيں۔

متعلقہ خبریں