کراچی: انتظامیہ کی کارروائی کے دوران تجاوزات مسمار

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے متعدد غیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کو مسمار کرادیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بازاروں میں کارروائی کے دوران ناز پلازہ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے پتھارے ہٹا کر تحویل میں لے لئے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرز صدر، لیاری گارڈن، آرام باغ نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ ای سی لیاری نے ماڑی پور میں اولڈ ٹرک اسٹینڈ پر بھی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرا دیا۔

اے سی آرام باغ مشعل نعیم نے نیپئر کے علاقے میں اور اے سی گارڈن ڈاکٹر محسن نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات رکوا دی جب کہ متعلقہ افراد کو نوٹیسز جاری کردیئے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر کے مطابق تمام روینیو افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ مہم میں شہریوں کو غیر ضروری ہراساں نہ کرنے کی بھی سختی سے ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں