کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن، مشتعل افراد کاحملہ، 5پولیس اہلکار زخمی

واقعہ پی ایس ایچ ایس بلاک 6 میں پیش آیا

پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کے ایم سی کے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سپريم کورٹ کے احکامات پر کراچی ميں تجاوزات کيخلاف آپریشن جاری ہے، پی ای سی ایس ایچ ايس بلاک 6 کی ريلوے کالونی ميں آپريشن کے دوران مشتعل افراد اور پوليس آمنے سامنے آگئے، فائرنگ اور پتھراؤ سے 5 پولیس اہلکاروں زخمی ہوگئے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم جب پولیس کے ہمراہ ریلوے کالونی پہنچی تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پتھراؤ کیا اور افسران پر فائرنگ بھی کی، اس کے باوجود آپریشن جاری رہا۔

پوليس حکام کے مطابق نفری کم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ميں پوليس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال ليا۔ واقعے پر تاحال مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں