کراچی : این اے حلقہ 249، پولنگ کا عمل شروع

فائل فوٹو

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوگیا ہے، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے کل 30 امیدوار میدان میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجد اقبال آفریدی، مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میں مقابلہ ہو گا۔

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کے مطابق حلقے میں 3 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقے میں 276 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔

سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ حلقے میں 92 پولنگ اسٹیشن حساس اور 184 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر میں شدت کے بعد ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم دائر درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

حلقے میں سیاسی امیدواروں کے سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔  حلقے کے موقع پر ضلع غربی اور کیماڑی میں عام تعطیل ہے۔ حلقے میں کل 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں