کراچی: اےٹی ایم کالاک توڑکر رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملزم پنکچر شاپ پر کام کرتا تھا

کراچی کے علاقے گلبرگ میں بینک کے اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر رقم لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ملزم عدنان بینک کے قریب پنکچر شاپ پر کام کرتا تھا جبکہ واردات میں بھی پنکچر میں استعمال ہونے والا آلہ استعمال کیا گیا۔

ملزم عدنان نے انشکاف کیا کہ مشین کو پنکچر میں استعمال ہونے والے آلے سے توڑا اور 2 اے ٹی ایم ٹرے نکال کر گھر لے گیا جس میں 16لاکھ روپے موجود تھے۔

ملزم نے رقم سے سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان خریدا اور اسکے ساتھ والد کو رکشہ خرید کر دیا۔ بقیہ رقم سے سونا خریدا اور دیگر کام کروائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گلبرگ کے علاقے میں واردات 16دسمبر 2020 کو ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں