کراچی: بزرگ شہری کی ساتھی کےہمراہ کلینک میں لوٹ مار

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر کلینک میں بزرگ ڈکیت کی ساتھی کے ہمراہ لوٹ مار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملزمان نے 21 مئی کو ورادات کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ ڈکیت مریض بن کر کلینک پہنچا اور چیک اپ کروایا اور موقع ملتے ہی ملزم کے دوسرے ساتھی نے اسلحہ نکال لیا۔

بزرگ ڈکیت شہریوں کی جیب سے موبائل نکالتا رہا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بھی کلینک میں موجود قیمتی سامان تلاش کرتا رہا۔

ملزمان کلینک میں لوٹ مار کرکے بآسانی فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں