کراچی: بس کے اندر فائرنگ،2 افراد زخمی

کراچی میں بس کے اندر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کی صبح نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب بس کے اندر فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ظفر اور غلام قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

زخمی غلام قاسم کے مطابق اس کا اجمیر نگری میں پلاٹ کا جھگڑا چل رہا ہے اورکیس ہائی کورٹ میں دائر ہے۔ پیر کو غلام قاسم اس کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ جارہا تھا جب اس پر 2 ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

متعلقہ خبریں