کراچی: بھارتی کرونا کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو

کراچی میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے مزيد 4 کيسز سامنے آگئے ہیں۔ ماہرین صحت نے اسے بچوں کیلئے خطرناک قرار دے دیا

ماہرین صحت کے مطابق چاروں مسافر عراق سے پاکستان آئے، جن میں بھارتی قسم کے کرونا وائرس کی تصديق ہوئی۔ چار میں سے 2 مسافروں کی حالت تشويش ناک ہے۔

ڈاؤ میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کی کرونا لیب کے ہیڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کا کرونا وائرس ہر عمر کے افراد کیلئے خطرناک ہے۔ یہ بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی قسم کے کرونا وائرس میں مبتلا 4 مسافروں کا تعلق بھی سندھ سے تھا، جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہئے۔ کرونا کی نئی اقسام بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جو خطرناک بات ہے۔

انڈین ویرینٹ ہر عمر کے افراد کے لئے خطرناک ہے۔

متعلقہ خبریں