کراچی: جماعت اسلامی آج فلسطین کے حق میں ریلی نکالے گی

فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے آج بروز اتوار 23 مئی کو کراچی میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی جائے گی۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق فلسطین مارچ کی قیادت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے آج شام 4 بجے ریلی کا آغاز ہوگا۔

ریلی کیلئے کراچی کی اہم شارع، شارع فیصل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریلی میں شریک افراد کی رہنمائی کیلئے نرسری کے مقام پر کیمپ میں بھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔

قبل ازیں سراج الحق کی جانب سے یکجہتی غزہ حماس ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسلسلے میں نرسری پر قائم مرکزی کیمپ کا دورہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی عالمِ اسلام کا وہ شہر ہے جس نے ہر تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل نے عالمِ اسلام کو چیلنج کیا ہے اور فلسطینی عوام پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں