کراچی: رمضان میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Flour Mill

فوٹو: آن لائن

کراچی میں رمضان میں ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت ميں 2 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں 100کلو گندم کے ریٹ ميں 200 روپے بڑھ گئے ہیں جبکہ ریٹیل سطح پر راشن کا آٹا 70 روپے فی کلو پر جا پہنچا ہے۔

اندرون سندھ سے کراچی کو گندم کی ترسیل پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک بھر میں منافع خوروں کی جانب سے اشا خورنوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔