کراچی میں شارع فیصل پر اوباش نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رکشے میں سوار لڑکی نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
پولیس کے مطابق لڑکوں نے رکشے میں سوار لڑکی کو زبردستی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے ڈرگ روڈ ٹریفک چوکی پر رکشا روکا تو لڑکے بھاگ گئے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے کسی بھی لڑکے نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا جبکہ ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں مہم کے تحت بھی لڑکوں کو نہیں روکا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈيو سوشل ميڈيا پر ديکھی تاہم ابھی تک کوئی شکايت موصول نہ ہونے پر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں