کراچی: سرکاری اسپتال کی دوائیں مارکیٹ میں فروخت ہونےلگیں

ڈریپ نےدوائیں تحویل میں لے لیں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کراچی کی کچھی گلی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مارکر این آئی سی وی ڈی کی دوائیں  بازار میں فروخت ہوتے ہوئے پکڑليں۔

بازار میں فروخت ہونے والی دوائيوں کے ڈبوں پر این آئی سی وی ڈی کی مہر لگی ہوئی ہے، انسپکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سرکاری دوائیں تحویل میں لے لیں۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوائیوں کے ڈبوں پر لگی مہر جعلی ہیں جبکہ اسپتال کا کوئی ملازم دوائیوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نہیں۔

متعلقہ خبریں

سرکاری اسپتال، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈریپ، میڈیسن مارکیٹ، سرکاری دوائیں