کراچی: شادی کی تقریب میں پولیس کا چھاپہ، دولہا فرار

دولہے کے والد اور چچا گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شادی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن دولہا پولیس دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دولہے کے والد اور چاچا کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کارروائی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی  اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکوت نے گزشتہ روز 10سے زائد افراد کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کی ہے جس کے مطابق گھر، شادی ہال یا کسی بھی مقام پر 10 سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوگا۔

رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ رات 8 بجے کے بعد ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص ایمرجنسی میں سفر کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوم ڈیلیوری اورٹیک آوے کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی۔

 پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔ بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹور شام 6بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ  جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں