کراچی: شوہرکے ہاتھوں بیوی اور ساس قتل

ملزم فرار ہوگیا

کراچی کے علاقے شير پاؤ کالونی، قائد آباد ميں پسند کی شادی کرنے والے ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور ساس کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتيش میں پتہ چلا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مياں بيوی ميں جھگڑا چل رہا تھا جس پر ہفتہ کی صبح شوہر نے بیوی پر فائرنگ کردی تاہم اس دوران جب ساس نے اپنی بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر بھی گولیاں چلادیں۔یہ واقعہ جمعرات بازار کے قريب ایک گھر ميں پيش آيا جہاں سے اسحاق نامی ملزم اپنی 24 سالہ اہليہ رمشا اور 50 سالہ ساس کوثر کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پوليس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کرديا۔

متعلقہ خبریں