کراچی: عید کےپہلے روز 8ہزارسے زائد آلائشیں مدفون کی گئیں

KHI Roads

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عیدالاضحیٰ آپریشن کے دوران پہلے روز 8ہزار476 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں جبکہ آلائشیں اٹھانے کا کام رات تک جاری رہے گا۔

جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر 3ہزار556 ٹن، گوند پاس لینڈ فل سائٹ 4ہزار100 ٹن اور شرافی گوٹھ 820 ٹن آلائشیں پہنچائی گئیں۔

واضح رہے کہ یہ تعداد شام 6 بجے تک موصول ہوئی جبکہ آلائشیں اٹھانے اور مدفون کرنے کا کام رات تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں ٹرنچز میں آلائشوں کو ڈالنے کے بعد، کلیکشن پوائنٹس اور علاقوں میں چونے کا چھڑکاؤ بھی متواتر کیا جا رہا ہے۔ علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام بلا تعطل انجام کیا جا رہا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر زبیر چنہ نے علاقوں کا دورہ کرکے آلائشوں کو اٹھانے کے کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول میں موصول ہونے والی آلائش سے متعلق شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ شکایات کا ازالہ جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔

تمام ڈسٹرکٹ میں بھی شکایتی مراکز فعال ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی کی زیر نگرانی عیدالاضحیٰ آپریشن کے لیے 80 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے ڈمپر لوڈر کے ذریعے بروقت آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ ٹرنچز میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے

 تمام زونز میں کیمپ لگائے گئے ہیں عوام کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں