کراچی: قدیم عمارتوں کی بحالی کا کام جاری

قدیم ورثے کو محفوظ بنانا حکومت کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے

کراچی ميں کچھ شہريوں نے انگريز دور کی عمارتوں کو ان کی اصل شکل ميں بحالی کا کام شروع کيا ہے۔

کراچی میں انگریز دور میں تعمیر کی گئی عمارتیں سو سے ڈیڑھ سو سال قدیم ہیں۔ پتھروں سے بنی عمارتوں کو اصل شکل ميں بحال کرنا مشکل اور وقت طلب ہونے کے علاوہ انتہائی مہنگا بھی ہے۔ چھینی پر پڑنے والی ہتھوڑے کی ہر ضرب پتھروں کی سادہ سلوں کوفن پارے میں بدل رہی ہے۔

ان عمارتوں میں استعمال ہونے والا یہ پتھر ٹھٹھہ،دھابیجی،تھانہ بولہ خان سے آتا ہے۔ان عمارتوں کا زرد پتھر لائٹنگ سے مزید دلکش معلوم ہوتا ہے۔ عمارتوں سے جڑی کئی کہانیاں شہریوں کےلیے اہمیت کی حامل ہیں۔

عمارتوں کی بحالی کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اصل حالت میں واپس لا کر یہ پیغام دینا ہے کہ قدیم ورثے کو محفوظ  بنانا حکومت کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں