کراچی: لاش کی شناخت ٹک ٹاکر رمشا کےنام سےکرلی گئی

ملزم گرفتار نہ ہوسکا

کراچی کے علاقے قائد آباد میں دوہرے قتل کا معاملہ حل ہوگیا۔ قتل کی گئی لڑکی ٹک ٹاکر رمشا نکلی۔

پولیس کے مطابق شوہر نے دوسرے لڑکوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک بنانے پر بيوی اور ساس کو قتل کيا۔ ملزم نے مقتولہ رمشا سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقتولہ کی بنائی گئیں ٹک ٹاک ويڈيوز سامنے آگئیں، تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ مقتولہ شوہر کو چھوڑ کر ماں کے پاس رہ رہی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کا موبائل اور کال ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، تاہم ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔

متعلقہ خبریں