کراچی: مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام

ایم کیو ایم کی ریلی کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی کراچی حقوق ریلی کے موقع پر متعدد علاقوں میں شدید ٹریک جام ہوگیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق نیپا سے حسن اسکوائر تک شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں۔

یونیورسٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاروں کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جب کہ دوپہر کے اوقات میں دفاتر پہنچنے والوں کو دشواری پیش آئی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایم اے جناح روڈ یا آئی آئی چندریگر روڈ کیلئے متبادل روٹس کا انتخاب کریں۔

کراچی میں شارع فیصل پر کارساز سے ایف ٹی سی بھی ٹریفک کا شدید دباؤ برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث متعدد پوائنٹس پر ٹریفک جام ہے۔

متعلقہ خبریں