کراچی: مون سون بارشیں جولائی ميں ہونگی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں مون سون کا آغاز جولائی ميں ہوگا۔

بدھ کو محکمہ موسميات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج  موسم ابرآلود رہے گا اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ بدھ کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی میں تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

پیر کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا تھا کہ کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ پری مون سون سیزن میں کچھ علاقوں میں باقاعدہ سسٹم موجود نہیں ہے لیکن سمندری بادلوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔

کراچی سے متعلق ان کا خصوصی طور پر یہ کہنا تھا کہ رواں ہفتے کراچی میں رات گئے اور الصبح کچھ علاقوں میں پھوار پڑنے کا امکان ہے اور یہ سلسلے پورے ہفتے جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں