کراچی کے علاقے بہادرآباد چار مینار چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سوار افراد سے 1کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
خطیر رقم سے محروم ہونے والے کپمنی مالک نے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بینک سے ایک کروڑ کا کیش لیکر نکلے، جیسے ہی اپنی گلی میں داخل ہوئے موٹر سائیکل پر موجود ملزمان نے ہمیں روکا اور رقم طلب کی۔
مدعی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گاڑی میں مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دیں۔
واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں