کراچی: مین ہول میں گرکر 3افراد ڈوب گئے

ایک شخص کی تلاش جاری ہے

نیو کراچی صبا سينما کے قریب مین ہول میں بچے سمیت 3 افراد ڈوب گے۔ بچے اور کرين آپريٹر کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

جمعرات کی رات کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سیمنا کے قریب گہرے گٹر میں بچہ گرگیا۔ بچے کو ڈوبتا دیکھ کر قریب سے گزرنے والے رکشہ والے نے بچے کی مدد کے لیے گٹر میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بچے کے ساتھ رکشے ڈرائیور بھی ڈوب گیا۔

اس دوران ان دونوں کو بچانے کے لیے کرين آپريٹر نے بھی مين ہول ميں تلاش کی غرض سے چھلانگ لگائی لیکن پانی کا بہاؤ تيز ہونے کے باعث وہ بھی خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے اور کرين آپريٹر کی لاش نکال لی گئی ہے۔ بچے کی شناخت 12 سالہ ساغر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں