کراچی میں آج درجہ حرارت 43ڈگری تک جانے کا امکان

Heat-Wave

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور آج درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 34فیصد ريکارڈ کیا گیا۔ ہوا 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان سے کوئی خطرہ نہیں البتہ سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی۔ ضلع تھرپارکر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گرمی کی شدت کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث طوفان اور بارشوں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ 6افراد ہلاک ہوگئے۔

کيرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا بھی خطرے کی زد ميں آگئے، بڑے پيمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں