کراچی میں ہفتے کو بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، تقریباً 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود کئی علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی۔
کراچی میں ہفتے کی دوپہر تقریباً ایک بجے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، گوليمار، لانڈھی، لياقت آباد، ایف بی ايريا سميت ديگر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ بجلی بند ہونے سے پاک کالونی، بڑا بورڈ، ملیر، گڈاپ، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ڈی ايچ اے اور اطراف کے علاقے بھی متاثر رہے۔
Interruption in power supply are being reported from some parts of the city. We are urgently looking into this.
— KE (@KElectricPk) May 22, 2021
کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹنشن لائن ٹرپ کر گئی ہے
اس کی وجہ سے منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی میں اثر آیا
بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک گھنٹے تک مکمل ہونے کا امکان ہے
سسٹم میں لوڈ موجود ہے جس کی بنا پر بحالی کا عمل فوری ہونے کا امکان ہے
— KE (@KElectricPk) May 22, 2021
کراچی میں جمعہ کی رات سے بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی تھی اور کئی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوئی ہے، بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
کراچی میں بجلی کی طلب 3000 میگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے متعدد علاقوں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
NKI baldya 1 and NKI Baldya 2 are two transmission lines https://t.co/djNC6beBpo
— Ministry of Energy (@MoWP15) May 22, 2021
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، علاقائی سطح پر بجلی بحالی شروع ہوگئی، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، نیپا، سول لائنز، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، و دیگر علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق پنجاب چورنگی، شہید ملت روڈ، گلشن اقبال، معمار، گڈاپ، میمن گوٹھ، وليکا، جیل چورنگی پر بھی بجلي کی فراہمی جاری ہے، ٹاور، ڈیفنس، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، بہادر آباد میں بجلی بحال کردی گئی، گلستان جوہر، ايف بی ایریا کے مقامات پر بھی بجلی بحال کی جاچکی ہے۔
اس سے قبل کے الیکٹرک کا کہنا تھا ہے کہ فالٹس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کو بجلی فراہم کرنے والی این کے آئی بلدیہ ون اور ٹو میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔
وزارت توانائی کا کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر کہنا ہے کہ ٹرپنگ سے شہر قائد کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، اس کی وجوہات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، باقی ملک کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے۔
کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بن قاسم پاور اسٹیشن پر تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں، کسی بھی پیداواری یونٹ میں تکنیکی فالٹ نہیں۔
متعلقہ خبریں