کراچی میں بیل کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق

اورنگی ٹاؤن میں بیل قربانی کیلئے پالا گیا تھا

کراچی میں قربانی کیلئے پالے گئے جانور کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق ہوگیا، مرنے والا احمد 2 سال سے اپنے بیل کی کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں گزشتہ روز ایک نوجوان بیل کی رسی کھول کر گھر میں باندھنے کیلئے لے جا رہا تھا کہ بیل بپھر گیا اور نوجوان کو ٹکر ماردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، احمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق احمد میٹرک کا طالب علم اور 4 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، وہ 2 سال سے اپنے بیل کی دیکھ بھال کررہا تھا۔

عینی شاہد بچے کا کہنا ہے کہ ہم بیل کو باندھ رہے تھے کہ اچانک ہاتھ سے رسی چھڑا لی، احمد نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس نے ٹکریں مارنا شروع کردیں اور پھر بھاگ کر سڑک پر نکل گیا۔

متعلقہ خبریں