کراچی میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
کراچی میں منگل کی شام آندھی، گرد کے طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید جانیے: کراچی میں مٹی کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش
شیر شاہ کی محمدی کالونی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ بلدیہ کی ڈبہ کالونی میں چھت گرنے سے میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کلفٹن کے علاقے تین تلوار کے قریب رہائشی عمارت کی لفٹ سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
متعلقہ خبریں