کراچی میں جرگے کے حکم پر خاتون قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر جرگے کی جانب سے کاری قرار دے کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 25سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم دلدار نے اپنی بیوی عطیہ کو جرگے کے فیصلے پر قتل کردیا تھا۔
یہ قتل خیرپور کے جرگے کے فیصلے پر کیا گیا۔ پولیس نے مرکزی مقتولہ کے شوہر اور اس کے چچا سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے قتل کا عتراف کرلیا ہے تاہم اس نے اپنے ابتدائی بیان میں مخالفین پر قتل کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں