کراچی میں دکانداروں، پولیس کے درمیاں آنکھ مچولی

لاک ڈاؤن کے باوجود کچھ علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں

کراچی میں منگل کو لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں چوری چھپے کاروبار جاری رہا اور مختلف علاقوں میں خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں۔

 بابر مارکیٹ اور کورنگی 2 نمبر کی مارکیٹوں میں کھلےعام خلاف ورزی کی جاتی رہی تاہم اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے چھاپہ مار کر 26 دکانیں سیل کردیں۔

کراچی میں مرکزی مارکیٹیں تو بند ہیں مگر چھوٹی مارکیٹوں کے دکانداروں نے اسے کمائی کا آخری موقع سمجھ لیا جبکہ جان لیوا وبا  کے پھیلاؤ کے  باوجود شہری بھی خرایداری سے باز آنے پر تیار نظر نہیں آتے۔

بازاروں میں شٹر تیزی سے اٹھنے گرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے دکانداروں  او ر پولیس  کے درمیان بھی  خوب آنکھ  مچولی  جاری رہتی ہے۔

کورنگی نمبر 2 میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شاپنگ جاری تھی کہ اسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز سولنگی کا کہنا ہے یہاں ایس اوپی کی خلاف ورزی کی جار رہی تھی جس پر چھبس دکانیں سیل کردی گئیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دکانیں نہیں کھولی تھیں سبزی اور دیگر سامان  کے ٹھیلوں کی وجہ سے رش لگ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں