کراچی میں سی پیک خصوصی اقتصادی زون کے قیام کافیصلہ

PM Imran Khan

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

اتوار 23مئی کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت سی پیک منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور حل پر غور ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ پورے خطے کی ترقی کا راستہ سی پیک سے ہو کر گزرتا ہے۔

اجلاس میں منصوبے سے وابستہ افراد کے لیے علیحدہ کیٹیگری متعارف کرانے پر بھی غور ہوا اور اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کو کابینہ میں سمری پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اجلاس میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے گرین چینل قائم کرنے پر غور ہوا۔ وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا۔