کراچی میں لاک ڈاؤن کافیصلہ آج ہوگا

Karachi lockdown

فوٹو: اے ایف پی

کراچی ميں مکمل لاک ڈاؤن لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ آج سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس ميں ہوگا۔

 سندھ کرونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزيراعلیٰ ہاؤس کراچی ميں ہوگا، محکمہ صحت سندھ نے کرونا وائرس کا پھيلاؤ روکنے کيلئے 15 روز کے مکمل لاک ڈاؤن کا مشورہ ديا گیا ہے۔

شہر قائد میں مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ سروس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے بند کرنے کی تجویز زير غور ہے جبکہ کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے ہیں۔

این سی او سی سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اس طرح دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔

دوسری جانب کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کی زد میں آئیں گے، این سی او سی نے 31 اگست تک کی مہلت دیدی۔ اس کے بعد جہاز پر سفر، تعليمی اداروں يا دفاتر جانے پر پابندی ہوگی جبکہ شہری ایکسپو سینٹر پہنچنے لگے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 86 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 295 ہوگئیں۔