شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا
Your browser does not support the video tag.
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔
کراچی میں الصبح ہی مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گرمی کا روز ٹوٹ گیا۔
شہرقائد کے جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ملیر، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
کراچی میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی کےالیکٹرک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں بجلی تاحال منقطع ہے۔
بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث متعدد حاثات ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی برقرار ہے۔ بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصے اس وقت متاثر ہیں جس میں سے گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق اس وقت لگ بھگ 500 فیڈرز کی فراہمی متاثر ہے جبکہ 1400 فیڈرز آپریشنل ہیں۔ دھابیجی میں بجلی کی فراہمی کو ترجیحی بنیاد پر بحال کیا گیا۔
بارش کی صورت میں احتیاط کریں ۔ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز، سے دور رہیں۔ (1/2) pic.twitter.com/7ThRKLf0vo
— KE (@KElectricPk) July 12, 2021
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا ہے کہ شہر کےمختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال سےآگاہ کرتے رہیں گے۔
کےالیکٹرک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لوگوں ہدایت کی ہے کہ بارش کی صورت میں برقی آلات سے دور رہیں، غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں شہری احتیاط کریں۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔
متعلقہ خبریں