عیدِ قربان کے قریب آتے ہی جہاں گلیوں اور گھروں میں بکروں اور گائیوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے وہیں ان کی آمد کے بعد جانوروں کی ٹکر سے ہلاکتیں یا ان کے چوری ہونے جیسے واقعات بھی آئے روز سامنے آتے ہیں۔
کراچی میں چوری کا ایک واقع پیش آیا وہ بھی ایک پولیس اہلکار کے گھر میں جب پیر کی صبح کچھ آدمی ان کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے بکرے چوری کر کے لے گئے۔
مزید پڑھیں
سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دو لڑکوں کو ایک گھر کے باہر سے بکرے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے ایس ایچ او ہدایت نے اردو نیوز کو بتایا کہ دو سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے چھ بکرے منظور کالونی میں جدون چوک کے قریب عبداللہ نامی اہلکار کے گھر کے باہر سے چوری ہوئے۔
تاہم تاحال نہ ہی ملزمان کا پتہ لگایا گیا ہے، نہ ہی ایف آر درج کی گئی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے تفصیلات فراہم کیں تاہم اب تک ایف آئی درج کروانے پولیس سٹیشن نہیں پہنچے۔
کچھ روز قبل کراچی کے علاقے باغِ کورنگی سے ملنے والی ایک سی سی ٹی فوٹیج میں تین آدمیوں کو تین گائیں چوری کر کے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ گائیں تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھیں۔

کچھ روز قبل کراچی میں باغِ کورنگی سے گائیں چوری ہوئیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی