کراچی میں پہلی بار فلڈ لائٹس رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد

قومی ٹیم کے کپتان کی بھی شرکت

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران فلڈ لائٹس کرکٹ کے مقابلے تو ہوتے ہی ہیں، اب پہلی بار برقی قمقموں ميں فٹبال ٹورنامنٹ بھی جاری ہے۔

کراچی کے علاقے نيا ناظم آباد ميں پہلی بار فلڈ لائٹ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا ميلہ سج گیا، جس میں قومی فٹبالرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، تماشائيوں کی بڑی تعداد بھی ميچ سے خوب محظوظ ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان صدام حسين کا کہنا ہے کہ پاکستان ميں بہت ٹيلنٹ ہے، جتنے زيادہ ايونٹ ہوں گے اتنا ٹيلنٹ نکھرے گا۔

ايونٹ آرگنائزر ناصر اسماعيل کا کہنا ہے ہم فيفا اور ايف سی کو پيغام ديتے ہيں کہ فٹبال ہماری آکسيجن ہے۔

ايونٹ ميں 12 ٹيميں شريک ہيں، فاتح ٹيم کو چمچاتی ٹرافی اور ايک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

رپورٹر : حذیفہ خان

متعلقہ خبریں