کراچی میں کالج کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ایف آئی آر درج

جمعہ 12 فروری 2021 20:52

طالبہ کو کالج سے واپسی پر اغوا کیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کالج کی طالبہ  کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی واقعہ سامنے آیا ہے۔
گلشن حدید پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق محمد سلیمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 16 سالہ بیٹی نو فروری کو ڈگری کالج گلشن حدید گئی تھی تاہم وقت پر نہیں لوٹی جس پر انہیں تشویش ہوئی اور اپنے طور پر معلوم کرنے کی کوشش کی۔  10 فروری کو تھانہ ڈیفنس سے فون آیا کہ ان کی بیٹی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔
مزید پڑھیں
وہ بیٹی کو گھر لے گئے طبعیت بہتر ہونے پر بیٹی نے بتایا کہ کالج سے واپسی پر گاڑی سواروں نے ان کو اغوا کیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔
بعدازاں اسے ایک گھر میں زیادتی نشانہ بنایا گیا اور حالت خراب ہونے پر ڈیفنس کے ہی علاقے میں کہیں چھوڑ دیا گیا۔
مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جب کہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔
پولیس نے تفتیش کے لیے سینیئر پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور یہ  تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔
ٹیم میں ڈی ایس پی بن قاسم اعظم بلوچ،ایس ایچ او اسٹیل ٹاون،ایس آئی او اسٹیل ٹاون شامل ہیں۔