کراچی میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی

تمام اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز جزوی طور پر بند

کرونا ویکسین کی قلت کے باعث کراچی کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز جزوی طور پر بند ہوگئے۔

سندھ انتظاميہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ويکسينيشن سينٹرز عارضی طور پر بند کرکے ايکسپو سينٹر ميں سپلائی ممکن بنائی تھی۔

صوبائی حکومت نے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ملک میں کرونا ویکسین کی 20لاکھ خوراک موجود ہے۔

کرونا ویکسین کی کمی عارضی ہے،جلد دور کرلیں گے،ڈاکٹر فیصل

انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملک میں 20جون تک ویکسین کی قلت ختم ہو جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے افراد پریشان نہ ہوں کیونکہ ویکسین ایک ہفتے کی تاخیر یا اسکے بعد بھی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ميں پاکستان کے سب سے بڑے ويکسی نيشن سينٹر آنے والے شہريوں کو بغير ويکسين لگوائے واپس جانا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں