کراچی میں یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات مکمل

اين سی او سی کے فيصلوں کے برخلاف سندھ حکومت نے يوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوسوں کو اجازت دے دی ہے اور کراچي ميں انتظامیہ نے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینر لگانا شروع کر ديے۔

پولیس کے مطابق منگل 4 مئی بہ مطابق 21 رمضان المبارک کو کراچی میں نکلنے والے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے لنک سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جارہا ہے اور جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔

یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرکزی جلوس صبح ساڑھے چھ بجے برآمد ہوگا۔

متعلقہ خبریں