کراچی میں 10ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کافیصلہ

کراچی ميں اسٹريٹ کرائمز کو ہر صورت کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت سیف سٹی منصوبے کے تحت 10 ہزار سی سی ٹی وی کيمرے لگائے گی۔ وزيراعلیٰ مراد علی شاہ کی زير صدارت ایپکس کميٹی کے اجلاس ميں فيصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے شہر قائد میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، اسٹریٹ کرائمز کے الگ ٹرائل کیلئے جج کی تقرری ہوگی، ہر ضلع کے کیسز الگ سُنے جائیں گے۔

میٹنگ میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا جو کراچی سیف سٹی منصوبے کی فزیبلیٹی رپورٹ اور تخمینہ لگائے گی، اس کمیٹی میں پولیس اور فوج کے علاوہ دیگر ماہرین شامل ہوں گے، جو چھ ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کے منصوبے کیلئے 6 ارب 90 کروڑ روپے رکھے ہیں۔

آئی جی سندھ نے میٹنگ کو بریفنگ کے دوران شہر میں 11 مقامات کو نو پروٹیسٹ زون قرار دینے کی تجویز دی۔ جن میں شہر میں داخل ہونیوالی ہائی ویز، ریلوے ٹریک، بس ٹرمینل اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں