کراچی: نوجوان کی لڑکی پر فائرنگ، اپنی بھی جان لے لی

لڑکی کی حالت تشویشناک

کراچی ميں نوجوان نے محبت ميں ناکامی پر لڑکی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے بعد خود اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گارڈن کا رہائشی ملک شاہ زیب ایم اے جناح روڈ پر انٹر سٹی بس سروس کے دفتر کے باہر آیا اور فون کرکے لڑکی کو باہر بلایا جس کے بعد دونوں ایک کار کے پیچھے گئے جہاں لڑکے نے پہلے لڑکی پر گولیاں چلائیں پھر خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ لڑکی کو 2 گولياں ٹانگ اورايک پيٹ ميں لگی جسے پولیس اطلاع ملتے ہی نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے پستول بھی ملا ہے۔

شاہ زيب صدرميں بس اڈے پرملازمت کرتا اور اس کا آبائی تعلق چکوال سے تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی جس کا تعلق بہاولپورسے ہے انٹرسٹی بس سروس کی ہوسٹس ہے۔

پوليس کے مطابق ايک ماہ قبل شاہ زيب کی شادی والدين کی مرضي سےہوئی تھی۔ لڑکی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں