کراچی کےعلاقے کورنگی مہران ٹاؤن ميں پوليس انسپکٹر کو اس کے بيٹے نے فائرنگ کرکے قتل کرديا۔
کورنگی مہران ٹاؤن میں بیٹے کی فائرنگ سے قتل ہونے والے انسپکٹر دیدار عباسی ایس ایچ او میمن گوٹھ خالد عباسی کے بڑے بھائی تھے۔ مقتول دیدار عباسی درخشاں انوسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھے۔
پوليس کے مطابق مقتول کو ذاتی تنازع پر بیٹے نے 2 گولیاں ماریں جو ان کے سر اور بازو میں لگیں جس سے دیدارعباسی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزم کامران عباسی موقع سے فرار ہےاور اس کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں