کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 5ملزمان گرفتار

Rangers

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پوليس اور رينجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھیننے میں بھی ملوث ہیں۔

اسکے علاوہ ملزمان مخالف گروہ کے کارندوں کو زخمی اور قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں